ایرانی وزیر خارجہ کا صیہونی جرائم کو روکنے کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت پر زور

تہران - ارنا - ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بدھ 9 اپریل 2025 کو ٹیلی فون کال پرعلاقائی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ عراقچی نے صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر روکنے کے لیے علاقائی ممالک کے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

ایرانی وزیر خارجہ  سید عباس عراقچی نے بدر عبدالعاطی سے گفتگو میں صیہونی حکومت کے جرائم کو فوری طور پر روکنے اور علاقے میں دیگر بحرانوں کے حل کی کلید کے طور پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے قیام کے لیے علاقائی ممالک کے اجتماعی اقدام کی ضرورت پر زور دیا۔

فریقین نے غزہ، لبنان اور شام میں صیہونی حکومت کے مسلسل حملوں، غاصبانہ قبضے اور یمن پر جاری جارحیت کے نتیجے میں خطے میں کشیدگی میں اضافے پر بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کشیدگی کو کم کرنے اور پورے خطے میں وسیع بحران کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .